جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

پاکستان میں کورونا کے مزید 782 نئے کیسز اور 17 ہلاکتیں

17

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 17 مریض دم توڑگئے، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مزید مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 ہوگئی، اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 افراد کورونا کو شکست دے کرصحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا ویکسین کی مریضوں پر ٹیسٹنگ کی تیاریوں کا آغاز

سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 759، پنجاب میں 94 ہزار 40، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 432، اسلام آباد میں 15 ہزار 182، بلوچستان میں 11 ہزار 821، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 287 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 124 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں