جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں مزید 83 نئے کورونا کیسز، بیکریوں کو رات بارہ بجے تک کام کرنے کی اجازت

83 نئے

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 83 نئے کیسز کے اضافے کے بعد تعداد 2 ہزار 968 ہوگئی۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 83 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 968 ہوگئی ہے، جبکہ وائرس کے باعث اب تک 38 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 193 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

دوسری طرف محکمہ داخلہ نے بیکری کی مصنوعات دکانوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام بیکریاں اور بیکری کی مصنوعات فروخت کرنے والی دکانیں 19 مئی تا 2 جون رات 12 بجے تک کھولی جا سکتی ہیں۔

تمام بیکریوں کو حکومت کی جانب سے بتائی گئی 8 حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بیکریوں میں تمام عملے اور خریداروں کے لئے سینٹائزر رکھنے لازمی ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بیکری کو سیل کیا جائے گا اور اس کے مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں