جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں ہیٹ الرٹ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات کےماہرین نےآج شہرمیں ہیٹ ویوکاخدشہ ظاہرکیاہے۔۔ درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔ طبی ماہرین نےشہریوں کواحتیاطی تدابیرکامشورہ دیتےہوئےکہاہےکہ گرم موسم میں زیادہ سےزیادہ پانی پیئیں اورکم سےکم گھرسےباہرنکلیں۔

محکمہ موسمیات نےآج کراچی میں ہیٹ ویوکاخدشہ ظاہرکردیا، محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج درجہ حرارت40سے42ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتاہے، جب کہ ہوامیں نمی کاتناسب70سے80فیصدکےدرمیان رہنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایسےمیں طبی ماہرین نےشہریوں کواحتیاطی تدابیرکا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی میں دن کے اوقات میں غیرضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں، اس موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ طبی ماہرین کےمطابق گرمی میں جسم میں نمکیات کی کمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

سردرد، قے اور چکر آنا ہیٹ اسٹروک کی ابتدائی علامات ہیں۔ طبی ماہرین نے مزدور طبقے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں مشقت والے کام سے گریز کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں، چھتری، تولیا، پانی اور لیموں اپنے ساتھ رکھیں۔

پی ایم ڈی اے نے بھی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اور کل ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے اہم ہیں، ان دنوں احتیاط لازمی طور پراختیار کریں۔

متعلقہ خبریں