جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم کا ایک اور اعزاز کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑدیا

بابر

سینچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے ایک سو تین رنز بنا کر ایک روزہ کرکٹ میں تیرویں سنچری مکمل کی جو انہوں نے اپنے چہتر ویں انٹرنیشنل میچ میں اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا دیا

بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے ناصرف اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں تیراسنچریاں اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ہاشم آملہ نے تیرا سنچریوں کا کارنامہ اپنے تراسی ویں میچ میں سرانجام دیا تھا جبکہ ویرات کوہلی نے اپنی تیرویں سنچری چیاسی ویں میچ میں مکمل کی تھی۔

متعلقہ خبریں