جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

پرائیویسی سے متعلق واٹس ایپ کا ایک اور اہم فیچر متوقع

واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے جلد ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے۔

ایپلی کیشن پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس بار واٹس ایپ پروفائل فوٹو کی سیٹنگز میں کچھ تبدیلی کرنے والا ہے۔

اب تک آپ کی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی سیٹنگز کیلئے 3 آپشنز موجود ہیں۔ ایوری ون (Everyone)، مائی کانٹیکٹس (My contacts)، نوبڈی (Nobody) ۔ یعنی تصویر یا تو سب دیکھ سکتے ہیں، یا صرف آپ کے کانٹیکٹس یا پھر کوئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب یہ آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین یکم نومبر سے واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے

تاہم ان ہی آپشنز میں واٹس ایپ جلد ایک آپشن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جس کے تحت آپ یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کانٹیکٹس میں شامل کون آپ کی پروفائل پکچر دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

البتہ فیچر تک رسائی کب تک ممکن ہوگی اس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں