جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور تازہ واقعہ، تین افراد ہلاک

تین افراد ہلاک

یاکیما میں ایک دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا۔

امریکی ریاست واشنگٹن شہر یاکیما میں ایک شخص گیس اسٹیشن میں گھس گیا اور لابی میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن دروازے بند تھے، جس کے بعد وہ سڑک پار پہنچا اور اسٹور پر بیٹھے دو لوگوں کو گولی مار دی، پھر وہ اسٹور سے باہر نکلا اور ایک اور شخص کو گولی مار دی، اس کی موت بھی ہوگئی۔ متاثرین اور بندوق بردار کے درمیان بظاہر کوئی تنازعہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، روس سے تعلقات بنانے کا وقت مناسب نہیں : امریکہ

پولیس کا کہنا ہے کہ افسران کو مشتبہ بندوق بردار کے خاندان کے ایک رکن کا فون آیا، جس نے کہا کہ وہ اسے گوداموں کے پیچھے تلاش کر سکتے ہیں۔ اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد اس کے قریب پہنچے تو اس نے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا۔ ملزم کی شناخت 21 سالہ جیریڈ ہیڈوک کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک ہوئے، جبکہ کوئی زخمی نہ ہوا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 2023 کے پہلے 24 دنوں میں کم از کم 39 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں