جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایک اور جہاز لنگر ٹوٹنے سے پانی کے بہاؤ کے باعث کلفٹن کی جانب آگیا

لنگر ٹوٹنے

کراچی : ساحل پر ایک اور شپ پھنس گیا، لنگر ٹوٹنے سے پانی کے بہاؤ کے باعث کلفٹن کی جانب آگیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق ایم وی ہینگ ٹونگ 77 منگل کی شب ریت میں دھنسا۔ ہینگ ٹونگ ہانگ کانگ کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔

شپ نے منگل کو اپنا عملہ کراچی سے تبدیل کرنا تھا۔ شپ کراچی ہاربر پر نہیں لگا۔ ہاربر کے باہر لنگر انداز شپ ہوا کے تھپیڑے اور سمندری لہروں کی سختی نا برداشت کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں : سی ویو پر کنٹینر سے لدا بحری جہاز پھنس گیا

لنگر ٹوٹنے سے پانی کے بہاؤ کے باعث کلفٹن کی جانب آگیا۔ اول اس کے سامنے کا حصہ ریت میں دھنسا، لیکن ہواؤں نے اسے ترچھا کر کے ریت میں دھنسا دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ساحل یا میرین لائف کو نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری جہاز کے مالک پر ہو گی۔ جہاز کا مالک یا اس کی کمپنی چاہے تو جہاز کو نکالنے کے لیئے اسے ٹیکنیکل سپورٹ دے سکتے ہیں۔ ریت میں دھنسے جہاز کے ٹوٹنے کا کوئی خدشہ نہیں۔ تاحال اس کے مالکان سے رابطہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں