جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کی 11 جیلوں میں قیدیوں کی انسداد کورونا ویکسینشن کا آغاز

11 جیلوں میں

کوئٹہ : بلوچستان کی 11 جیلوں میں قیدیوں کی انسداد کورونا ویکسینشن شروع کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات حمید اللہ کے مطابق بلوچستان کی 11 جیلوں کے قیدیوں میں سے 60 سال سے زائد عمر کے 33 قیدیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : ملائشیاء کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 40 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگوانے کے لئے فہرست تمام جیلوں سے طلب کر لی گئی۔ اس وقت مختلف جیلوں میں 2300 قیدی موجود ہیں۔

گزشتہ سال صوبے کی جیلوں میں کورونا کے 150 کیسز سامنے آئے تھے، 1 قیدی کی کورونا کے باعث موت واقع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں