جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اینٹی کرپشن پنجاب کا ہاتھوں رشوت لیتے کرپٹ سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

کرپٹ سرکاری ملازمین

لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف شہروں سے لاکھوں روپے رشوت لیتے کرپٹ سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیئے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے بلڈنگ انسپکٹر، نائب قاصد پٹواری، سابق ای ڈی او ہیلتھ سمیت پانچ کرپٹ سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ملازمین پر ٹریپ ریڈ کیا گیا۔ آر ڈی اے کے بلڈنگ انسپکٹر کامران شہزاد سے ٹریپ ریڈ کے دوران ڈھائی لاکھ روپے رشوت کی رقم برآمد کیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں کالعدم تنظیم کے 100 مزید کارکن رہا کرنے کی منظوری

ملزم کامران شہزاد نے رشوت کی رقم وصول کرکے نائب قاصد محمد اذان کو بھی حصہ دیا۔ دونوں ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ڈھائی لاکھ کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے۔

سرکل آفیسر راجن پور نے سابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان محمود عاصم کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں