جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی کاروائی کوٹ عبدالمالک موٹروے انٹرچینج کے قریب کی گئی ہے۔

ترجمان انٹی نارکوٹکس کے مطابق دوران تلاشی ٹیوٹا کرولا کار میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی برآمد ہونے والی منشیات میں 84 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون اور 73 کلو گرام چرس شامل ہے۔

منشیات کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا ہوا تھا ایک ملزم بنام ناصر خان ولد روشن خان جو کہ پشاور کا رہائشی ہے کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں