بچیوں سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم زیادتی کا عادی مجرم ہے : پولیس

کراچی: کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمات میں اہم پیش رفت، پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں سرکاری وکیل غلام عباس نے رپورٹ پیش کردی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم امجد عرف ذاکر کا پانچ تھانوں کی حدود میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف ہوا ہے، ملزم کا ڈین این اے پانچ بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے، کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات شاہ لطیف،سکھن،قائد آباد و دیگر تھانے درج ہیں۔

سرکاری وکیل غلام عباس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم انتہائی خطرناک ہے جو کم سن بچیوں سے زیادتی کرتا رہا ہے، پولیس نے ان مقدمات میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، دیگر دو ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کا ڈی این متاثرہ بچیوں سے میچ نہیں ہوا، لہذا دونوں ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کو رہا کیا جائے۔

عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔