جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کردیا

انوشکا شرما

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارا ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے ہمارے نظام صحت کو چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے، ہم ایک ساتھ مل کر بھارت کی مدد کرنے کی ضرورت ہے

ویرات کوہلی نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما اس ضمن میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ‘میں نے اور انوشکا نے کووڈ-19 ریلیف کے لیے کیٹو پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے اور ہم آپ کے تعاون کے مشکور ہوں گے’
‘زندگیاں بچانے کے لیے کوئی رقم کم نہیں ہے، ہم جو ہوسکا کریں گے لیکن ہمیں آپ کی ضرورت ہے’

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ویرات کوہلی کے ریکارڈز کے دشمن بن گئے

میں آپ سے اصرار کرتا ہوں کہ اس مہم کا حصہ بنیں، آئیں ہمارے ملک کو محفوظ اور مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔
انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت کی بحرانی صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو تکلیف میں دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے۔

تاہم ویروشکا سے قبل دیگر اداکار بھی بھارت میں عطیات دے چکے ہیں، اکشے کمار نے گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ بھارتی روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے 100 آکسیجن کنسنڑیٹرز کا انتظام کیا تھا جو براہ راست برطانیہ سے بھارت لائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں