جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ایپل نے اپنے چینی ایپ اسٹور سے 47 ہزار گیمز ہٹا دیے

ایپل

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین میں اپنے ایپ اسٹور سے ہزاروں گیمز ہٹا دیں ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ایپل نے چینی ایپ اسٹور سے 47 ہزار سے زائد گیمز ختم کر دیے ہیں۔

چین میں غیر ملکی ایپ اسٹورز چلانے کے لیے چینی اشتراک ضروری ہے لیکن ایپل واحد کمپنی ہے جو اپنے آئی فون میں ایپ اسٹور خود مینیج کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹِک ٹاک پر پابندی، ٹونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایپل نے اپنی پالیسیز میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت چین میں ایپ اسٹور میں سے ان گیمز کو ہٹایا گیا ہے جنہیں کھیلنے کے لیے پیشگی ادائیگی کی جاتی ہے یا انہیں آن لائن کھیلا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ سے تجارتی لین دین پر پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ خبریں