جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایپل کا اسرائیلی کمپنی پر جاسوسی کا الزام، مقدمہ دائر

اسرائیلی کمپنی پر

نیو یارک : ایپل نے اسرائیلی کمپنی این ایس او پر مقدمہ دائر کر دیا۔

امریکی حکام پہلے ہی این ایس او گروپ کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر چکے ہیں اور اب ایپل نے اس اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ مقدمہ اسپائِی ویئر کے ذریعے ایپل کے امریکی صارفین کی جاسوسی کے الزام میں دائر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا حماس کے 50 کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

این ایس او کو میٹا، ایپل، ایلفابیٹ اور سسکو کی جانب سے بھی مقدمات اور تنقید کا سامنا ہے، ایپل نے این ایس او پر ایپل سوفٹ ویئر، سروسز آلات پر پابندی کے مطالبے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں