جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ایپل نے ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے : ایلن مسک

بلاک کرنے کی دھمکی

ٹوئٹر اور ٹیسلا کے ارب پتی سی ای او نے کہا ہے کہ ایپل مواد میں اعتدال کے مطالبات پر ٹوئٹر پر بلاک کرنے کی دھمکی سے دباؤ ڈال رہا ہے۔

ٹوئٹر اور ٹیسلا کے ارب پتی سی ای او ایلن مسک نے ایپل پر الزام لگایا ہے کہ آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل مواد میں اعتدال کے مطالبات پر ٹوئٹر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو نکال دیا

انہوں نے کہا کہ ایپل نے زیادہ تر ٹوئٹر پر اشتہارات بند کر دیئے ہیں۔ کیا وہ امریکہ میں آزادی اظہار سے نفرت کرتے ہیں؟ بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا، یہاں کیا ہو رہا ہے؟

متعلقہ خبریں