جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فرح خان کی عمر فاروق اور صحافی شاہزیب خانزادہ کیخلاف ہائیکورٹ اور پیمرا میں درخواست

فاروق اور صحافی

لاہور : فرح خان نے عمر فاروق اور صحافی شاہزیب خانزادہ کے خلاف کارروائی کروانے کے لیئے لاہور ہائی کورٹ اور پیمرا سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ کی قریبی ساتھی فرح خان نے دبئی نثراد پاکستانی عمر فاروق اور صحافی شاہزیب خانزادہ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں چیئرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمرفاروق سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، ڈیل تو دور کی بات ہے۔ توشہ خانہ کی گھڑی کے لین دین میں فرح شہزادی کا کوئی تعلق نہیں۔ احمد نورانی نے بھی اپنی ایک سٹوری میں کہا کہ 2019 میں فرح شہزادی امریکہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فرح گوگی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات، اینٹی کرپشن نے ریکارڈ طلب کرلیا

درخواست کے مطابق جن دنوں توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کا ذکر کیا جا رہا ہے، ان دنوں فرح شہزادی دبئی نہیں گئیں۔ الزامات کا مقصد فرح خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عمران خان کی ذات کو گندہ کرنا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا کے قوانین اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ عدالت پیمرا کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

پیمرا میں بھی مندرجہ بالا درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں اتھارٹی سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں