جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پچاس لاکھ تک کا قرض، آن لائن اپلائی کریں

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے کونسی چیزیں درکار ہیں اور کیا کیا طریقہ کار اپنانا ہو گا ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

>>>>Click Here to Apply Online<<<<

پروگرام کا حصہ بننے کیلئے شرائط

1: کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے عمر کی حد 21 سے 45 سال تک رکھی ہوئی ہے، شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار دی گئی ہے۔ تاہم آئی ٹی اور ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم حد 18 سال رکھی گئی ہے۔

2: سمال انٹر پرائزز، نئے یا موجودہ کاروبار کی توسیع (سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تشریح کے مطابق)

3: پاکستانی شہریت لازمی ہو گی۔

4: آئی ٹی، ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت میٹرک، 6 ماہ کا تجربہ یا دونوں ہونا ضروری ہے۔

5: کامیاب نوجوان پروگرام میں حاصل کیا گیا قرض کو زیادہ سے زیادہ 8 سال کی مدت میں واپس کرنا ہو گا۔

6: ایک سال تک کا گریس پیریڈ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام : 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے: وزیر اعظم

کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے قرضہ کی رقم کو دو درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا درجہ:

قرض کی حد ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔

رعایتی انٹرسٹ ریٹ 6 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔

قرضہ جات کیلئے صرف درخواست دہندہ کی ذاتی ضمانت ضروری ہو گی۔

دوسرا درجہ:

قرض کی حد 5 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 50 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

رعایتی انٹرسٹ ریٹ 8 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔

قرضہ جات کیلئے بینک کی اپنی کریڈٹ پالیسی کے مطابق اثاثہ جات کو رہن رکھوانا ہو گا۔

خواتین کیلئے مخصوص کوٹہ

اس پروگرام کے تحت خواتین کیلئے 25 فیصد قرضہ جات وقف کیے گئے ہیں، بینک آف خیبر، کامیاب جوان یوتھ انٹرپینور شپ سکیم کو ملک گیر سطح پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی اس سکیم کا حصہ بنایا گیا ہے، تاکہ ملک بھر میں نوجوانوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں