جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آرمی چیف کی تعیناتی : عمران خان نے قانونی مشیروں کا اجلاس طلب کرلیا

قانونی مشیروں

لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موجودہ صورتحال پر لائحہ عمل بنانے کے لیئے قانونی مشیروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لیئے زمان پارک لاہور پہنچ رہے ہیں۔ لاہور میں صدر کے پروٹوکل کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات

عمران خان آرمی چیف کی تقرری سے متعلق شام سات بجے ویڈیو لنک کے ذریعے قانونی مشیروں سے مشاورت کریں گے۔ شرکاء کو پیغامات بھجوا دیئے گئے۔

متعلقہ خبریں