جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ میں جونئیر جج کی تعیناتی، سندھ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

سپریم کورٹ میں جونئیر

کراچی : سپریم کورٹ میں جونئیر جج کی تعیناتی کے خلاف آج سندھ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ میں جونئیر جج کی تعیناتی کی سفارش کے خلاف سندھ بار کاؤنسل، سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے مشترکہ اعلان پر آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر عبد القدیر محسن پاکستان ہیں، ان کے جو حقوق ہیں وہ ملنے چاہیے : سپریم کورٹ

وکلاء نے ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت کے گیٹ بند کروا دیئے۔ سائلین کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔ وکلاء قیادت کی ہدایت پر عدالت جانے والے تمام دروازے بھی بند کردیئے گئے۔ سائلین کو عدالت جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بار کاؤنسل کا کہنا ہے کہ جونئیر جج کو سُپریم کورٹ میں مقرر کرنے کی روایت ٹھیک نہیں۔ چیف جسٹس کو سُپریم کورٹ میں مقرر نہ کرکے آئین میں بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ بلائی جائے۔

متعلقہ خبریں