جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پروگرام پورا کریں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات ہوئی، ملاقات کا پ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پورا کریں گے، آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بجٹ تخمینوں میں تبدیلی لائے ہیں، کورونا، سیلاب سے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات مرتب ہوئے، عوام کی جان بچانا اور متاثرین سیلاب کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی معیشت مزید خراب اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، بدترین حالات ابھی آنا باقی ہے : آئی ایم ایف

انہوں نے کہا کہ امید ہے کا پ 27 کانفرنس موسمیاتی انصاف دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

متعلقہ خبریں