جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاور سیکٹر کے اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری

پاور سیکٹر کے اداروں

اسلام آباد : حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے پاور سیکٹر کے اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ای سی سی نے پاور سیکٹر کے اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ، 10 روپے مہنگی

انہوں نے کہا کہ واپڈا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں ان کے ذمہ واجب الادا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے گردشی قرضے میں 116 ارب روپے کی کمی ہو گی۔

متعلقہ خبریں