جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی منظوری

اسپورٹس ایسوسی ایشنز

لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسپورٹس ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری اور شفاف طریقے سے ہی استعمال ہوں گی۔ سابق دور کی طرح پک اینڈ چوز نہیں، بلکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کا ساتھ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے باعث دنیا بدل گئی، پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی : وزیر اعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر اسپورٹس کیلنڈر مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث فی الحال کھیلوں کی محدود سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ صورتحال بہتر ہونے پر بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں