اسلام آباد : کراچی کوئٹہ چمن روڈ سے ایکسپریس وے تک اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی کوئٹہ چمن روڈ سے ایکسپریس وے تک اپ گریڈیشن کی منظوری کے بعد فزیبلٹی سٹڈی اور کنسلٹنٹ کی خدمات کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی بینک ٹربیونل کا ریکوڈک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے : عاصم سلیم باجوہ
فزیبلٹی بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر کی بنیاد پر بنائی جائے گی۔790 کلومیٹر طویل سڑک کی خراب حالت کے باعث حادثات ہوتے ہیں۔ علاقے کےعوام کا روڈ کو بہتر بنانے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔