جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عقیل کریم ڈھیڈی کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے نقد انعام کا اعلان

حملہ ناکام بنانے والے

کراچی : معروف تاجر رہنماء عقیل کریم ڈھیڈی نے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے نقد انعام کا اعلان کردیا ہے۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ حملہ ناکام بنانے والے شہداء کو 25 لاکھ فی کس دیں گے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ رینجرز، پولیس اور اسٹاک ایکس چینج سیکیورٹی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اسٹاک ایکس چینج کے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی انعامات دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم شہداء اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئندہ 48 گھنٹے میں متاثرین کو نقد رقم مل جائے گی۔

متعلقہ خبریں