بھارت کے معروف موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمان کی والدہ کریمہ بیگم انتقال کرگئیں۔
آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے متعدد تقریبات میں بتایا ہے کہ ان کے کامیاب کیرئیر کے پیچھے ان کی والدہ کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے۔
— A.R.Rahman (@arrahman) December 28, 2020
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان کی والدہ کی تدفین بھارتی ریاست چنائی میں کی جائے گی۔
باکمال شاعر منیر نیازی کو بچھڑے 14 برس بیت گئے
والدہ کے انتقال کے بعد اے آر رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر متعدد بھارتی شخصیات نے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ تعزیت بھی کی۔