جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

"اربعین حسینی” میں اس سال غیرملکی زائرین شرکت نہیں کرپائیں گے، عراقی وزیر صحت

وائرس اربعین

بغداد: عراقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے غیرملکی زائرین اربعین حسینی میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال اربعین حسینی کے موقع پر دوسرے ممالک سے آنے والے زائرین کے لئے سرحدیں کھولنے کا کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ایام اربعین میں غیر ملکی زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

عراقی وزیراعظم نے ایران سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہ زائرین کے لئے سرحدیں بدستور بند رہیں گی۔

عراقی وزارت صحت کے ترجمان، "سیف البدر” نے بتایا کہ عراقی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال اربعین مارچ میں صرف عراقی زائرین شرکت کریں گے۔۔

واضح رہے کہ ہر سال اربعین حسینی کے موقع پرعراق، ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان امام حسین علیہ السلام کربلائے معلی میں جمع ہوجاتے تھے۔

متعلقہ خبریں