جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم کو غیر آئینی قرار دینے والے کیا خود آئینی ہیں : راجہ پرویز اشرف

پی ڈی ایم کو غیر آئینی

اسلام آباد : راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو غیر آئینی قرار دینے والے کیا خود آئینی ہیں، آپ کے اوسان ٹوٹ رہے ہیں۔ آپ کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں ہم سب کو پارلیمان اور اسپیکر کی چیئر کا تقدس قائم رکھنا ہے۔ کئی مرتبہ پارلیمان میں ایسے معاملات ہو جاتے ہیں چیئر کو بھی صبر سے کام لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ آغا رفیع نے گالی دی۔آغا رفیع اللہ حلف اٹھا کر کہیں گے کہ انھوں نے گالی نہیں دی۔ ایسا رویہ نہیں ہونا چاہیے جس سے ایوان اور ملک کا ماحول خراب ہو۔

یہ بھی پڑھیں : کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر لگا وفاق ملوث ہو، وزیراعظم خاموش کیوں ہیں؟ راجہ پرویز اشرف

مراد سعید کی تقریر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر صاحب نے تقریر کی، ان کا لہجہ وہی پرانا ہے۔ چور ڈاکو سن سن کر کان پک گئے، کیا اس سے ایوان کا ماحول بہتر ہوگا۔ پی ڈی ایم کو غیر آئینی کہا گیا۔ پی ڈی ایم کو غیر آئینی قرار دینے والے کیا خود آئینی ہیں۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ ہم سب آئین کے تحت یہاں بیٹھے ہیں۔ آپ کو آئین کا کیا پتہ، آئین کے لیے جانیں ہم نے دی ہیں۔ جے یو پی کے رہنماء نے برملا اعتراف کیا کہ ان کا لفظ زبان پھسلنا تھا۔ اگر آئین کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم بات کریں گے۔ اگر جزائر کی بات کریں کیا یہ آئین کے خلاف ہے؟

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپ حوصلہ رکھیں، آپ کے اوسان ٹوٹ رہے ہیں۔ آپ کے چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں۔ آپ نئے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ خدا کو حاضر ناظر کہہ کر کہتا ہوں آپ جو بات ہمارے ساتھ کرتے ہیں ایوان میں آکر مکر جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں