جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اریبہ کو سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

اریبہ

سلمان خان کی نئی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کیا اور کیپشن درج کیا کہ فلم کے ریلیز ہونے تک انتظار نہیں ہورہاہے

اداکارہ کی انسٹاگرام فیڈ پر بالی وڈ کونٹینٹ شیئر ہوتا دیکھ کرمداح اشتعال میں آگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ’ مجھے لگا آپ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے جب ہی آپ نے ویڈیو ڈالی‘
ایک صارف نے لکھا کہ ہم لوگ ان اداکاروں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ دیکھو یہ ان کی پروموشن کررہی ہیں

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا کا اپنی برانڈ لانچ کرنے کا اعلان

ایک صارف نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی ایسی تھرڈ کلاس مووی کو سپورٹ نہ کریں۔

ردا ظفر نامی صارف نے لکھا اس کی کمی رہ گئی تھی وہ بھی پوری ہوگئی ، اریبہ آپ نے بہت افسردہ کیا۔

متعلقہ خبریں