سیئول: جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے پالتو کتا گیارہویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں کوریا کے شہر سیئول میں ایک جوڑے کے درمیان طلاق کا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
اس دوران تیش میں آکر بیوی نے خاوند کے پالتو کتے کو فلیٹ کی گیارہویں منزل سے کھڑکی کے ذریعے باہر پھینک دیا جس کے نتیجے میں کتے کی موت ہوگئی تھی۔
تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون نے خاوند سے مطالبہ کیا تھا کہ پالتو جانور کو گھر سے نکال دے، بات نہ مانے پر خاتون نے شوہر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نشے کی حالت میں یہ قدم اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کتے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین، تین توپوں کی سلامی
عدالت نے خاتون پر 30 لاکھ وان یعنی 2 ہزار 470 ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
یاد رہے عدالت نے خاتون پر جرمانہ پالتو جانور کے قتل کرنے پر خاوند کی جانب سے معاف نہ کرنے پر عائد کیا۔