جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پارا چنار میں مسلح تصادم، 15 افراد کی زندگی چھیننے کے بعد فائر بندی

15 افراد

پارا چنار : جنگلات کا تنازع 15 افراد کی جان لینے کے بعد امن میں تبدیل ہوگیا۔

پارا چنار میں جنگلات کے تنازع پر جاری تصادم رک گیا۔ دونوں جانب سے مصالحت کی کوششوں کے نتیجے میں فائر بندی ہوگئی۔

ڈی پی او پارا چنار کے مطابق فائر بندی میں ضلع بھر سے 100 سے زائد قبائلی عمائدین نے حصہ لیا۔ فریقین سے مورچے خالی کرا کر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں دھرنے، ریلوے کا صرف فیملیز کو ہی ٹرین ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ضلع بھر میں موبائل فون سروس تاحال معطل ہے۔ ہفتے بھر سے جاری مسلح تصادم میں 15 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں