جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسلحہ برآمدگی کیس : پی ٹی آئی رہنماء کی عبوری ضمانت خارج

اسلحہ برآمدگی

لاہور : عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں بجاش خان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پچیس مئی کو تحریک انصاف کے کارکنان سے اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی۔

عدالت نے بجاش خان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔

ملزم بجاش خان نیازی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے دو ساتھی ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 جون تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان سیاسی اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا

ملزمان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم بے گناہ ہیں، ڈر ہے پولیس گرفتار نہ کر لے۔ شامل تفتیش ہو کر پولیس کو اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان پر لانگ مارچ کیلئے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ جمع کرنے کا الزام ہے۔

بجاش خان نیازی اور دیگر ملزمان کیخلاف اسلحہ برآمدگی کے تھانہ چونگ میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ خبریں