جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو قتل کی دھمکی ملنے کے بعد اسلحہ کا لائسنس جاری کردیا گیا

سلمان

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جنہیں حال ہی میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوئی نے ایک خط کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

تاہم اسی سلسلے میں اپنے تحفظ کے لیے سلمان خان نے اسلحے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو گزشتہ ماہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اُس خط میں لکھا تھا کہ ‘ تمہارا حال موسے والا جیسا کر دوں گا’۔

یہ بھی پڑھیں: جان سے مارنے کی دھمکی، سلمان خان نے ممبئی چھوڑ دیا

قتل کی دھمکی ملنے کے بعد گزشتہ دنوں سلمان خان نے ممبئی پولیس کے کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات کی تھی اور اپنے ذاتی تحفظ کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست جمع کروائی۔

تاہم اب ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کے پس منظر میں اپنے تحفظ کے لیے اسلحے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد خدشہ ہے کہ اب گینگسٹر لارینس بشنوئی کے نشانے پر سلمان خان ہیں، اسی لیے اداکار کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور گزشتہ روز سلمان خان نے اپنی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑی بھی خریدی تھی۔

متعلقہ خبریں