جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

مدت ملازمت سوال

اسلام آباد : حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔

وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کی ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط توسیع

نظر ثانی اپیل میں لارجر بینچ تشکیل دینے اور مقدمے کو ان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کرنے اور فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پارلیمنٹ کو آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے لیئے چھ ماہ کا وقت دیا تھا۔

متعلقہ خبریں