جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان

مدت پوری

اسلام آباد : آرمی چیف کے بیان نے تمام افواؤں کی گرد بٹھا دی، انہوں نے کہا کہ مدت پوری کرنے پر گھر چلا جاؤں گا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے پہلے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مسلح افواج سیاست سے دور ہیں اور رہیں گی۔ اپنے وعدے کے مطابق دوسری تین سالہ مدت پوری کرنے پر گھر چلا جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی تعاون سے سیلاب زدگان کی بحالی ممکن ہوگی : آرمی چیف کی امریکی عہدیداروں سے گفتگو

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی ترجیح ہونا چاہیے۔ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی ہیں۔ مضبوط معیشت کے بنا سفارتکاری بھی ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں