جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور پرویز مشرف غداری کیس کے خلاف وکلاء کی ہڑتال

کراچی : وکلاء تنظیمیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کے معاملے پر آج ہڑتال کررہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں عجلت میں کی گئی توسیع اور پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کے معاملے پر پاکستان بار کونسل، سندھ بار کونسل، ہائیکیورٹ بار، اور کراچی بار کی اپیل پر آج وکلاء احتجاج کررہے ہیں۔

وکلا سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر موجود ہے۔ وکلاء نے ہائیکورٹ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا۔ ساتھی وکلا، تفتیشی افسران، سائلین کو ہائیکورٹ کے اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

وکلاء کی جانب سے جاری اعلامیے کہ مطابق حکومت نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں عجلت میں توسیع کی اور ترمیم کی۔ سپریم کورٹ میں گمراہ کن اور غلط دستاویزت پیش کی گئیں۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوا کر حکومت نے غیر آئینی کام کیا۔

اعلامیے میں حکومتی اقدامات کے پیش نظر آج وکلاء سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے تمام ڈسٹرکٹ اورسیشن ججز کو خط ارسال کیئے۔ خط آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور پرویز مشرف کیس کے تناظر میں لکھا گیا۔

خط میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سےعدالتوں کو عدالتی امور روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں مشرف کے سنگین غداری کیس اور حالیہ کیس کو تشبیہ دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں