جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

بن سلمان سے

اسلام آباد : آرمی چیف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، سعودی عرب باہمی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال اور علاقائی سلامتی، افغام امن عمل اور استحکام کیلئے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کو یقینی بنائے گا۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خطے میں امن استحکام کیلئے کردار قابل تعیف ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ باہمی اعتماد پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک، سعودی عرب تعاون سے خطے میں امن، سیکیورٹی پر مثبت اثرات ہیں: آرمی چیف

محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک امن و استحکام اور مسلم امہ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بِن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں