جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آرمی چیف تعیناتی، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، صدر کو مشورہ کرنا چاہیے : شبلی فراز

صدر کو مشورہ

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو عمران خان سے مشورہ کرنا چاہیے۔

سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شبلی فراز نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں پی ٹی آئی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی گڑ بڑ نہیں کرسکتا، صدر کو صرف دستخط کرنا ہے، مشاورت کس چیز کی؟ رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ جو بھی تعیناتی کا عمل ہے، وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ جب قانون کو مطلوب شخص سے مشورہ ہوسکتا ہے، صدر تو پورے پاکستان کے ہیں، لیکن عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے۔ صدر مملکت کو عمران خان سے مَشورہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں