جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مری کے حالات پر قابو پانے کے لیئے فوج طلب کرلی گئی ہے : شیخ رشید

فوج طلب

مری : خراب صورتحال کے باعث شیخ رشید مری پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچ گئے، جہاں سے عوام کے لیئے جاری پیغام میں کہا کہ برفباری کی وجہ سے 16 سے 19 سیاحوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مری میں برف باری، روکنے کے باوجود عوام کا جانے کا اصرار، انتظامیہ متحرک

انہوں نے کہا کہ اب صرف خوراک اور کمبل لے جانے والی گاڑیوں کو مری جانے کی اجازت ہو گی۔ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچے پر بحران پیدا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے 5 پیدل پلاٹون طلب کر لیا گیا ہے۔ رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں