جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بری، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی : صدر مملکت

بری، بحری

اسلام آباد : صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بری، بحری اور فضائی افواج نے پوری قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یوم دفاع و شہداء تاریخ میں جرأت و بہادری، حب الوطنی اور فرض سے لگن کی علامت ہے۔ افواج پاکستان نے بے مثال جراتمندی کا مظاہرہ کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بری، بحری اور فضائی افواج نے پوری قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ دفاع وطن کی خاطر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا کے خاندانوں کو بھی ان کے حوصلے اور صبر و استقامت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا۔ مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے ملک کی داخلی سلامتی میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ ہماری افواج زلزلوں، سیلاب اور دوسری قدرتی آفات میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ مسلح افواج اقوام متحدہ کے پرچم کے عالمی امن برقرار رکھنے میں بھی تعاون کررہی ہیں۔ پاکستان نے اپنے ارد گرد ہونے والی تمام تبدیلیوں سے پوری طرح سے آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں