جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

سہولیات

لاہور: آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کے لیے لاہور کی احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ خواجہ آصف سینیٹر، منسٹر رہ چکے ہیں، لیگی رہنما اس وقت بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، خواجہ آصف نے ایل ایل بی کر رکھا ہے اور انڈر ٹرائل ملزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کا 22 جنوری تک کا ریمانڈ منظور

عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ آصف بزرگ شہری ہیں اس لئے انہیں جیل میں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جائے، لیگی رہنما کو جیل میں گھر کا کھانا، ہیٹر اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں