جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان کو گرفتار کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا : شیخ رشید

عمران خان کو گرفتار کرنا

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کی حکومت، 15 اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے، عمران خان کو گرفتار کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو قوم کو مزید گمراہ کرنے کا موقع ملا تو یہ تباہی سے دوچار کردے گا: رانا ثناءاللہ

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا۔ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ مشرف نے چینل کے لائسنس دیئے، مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں۔ آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت، 15 اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔ ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشتگردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کردے گا۔

متعلقہ خبریں