جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

یورپ لیگ میچ کوارٹر فائنل، آرسنل کو 2 گول سے فتح حاصل

لندن: یورپ لیگ میچ(یو ای ایف اے) کے 4 کوارٹر فائنل میچزکھیلےگئے۔ جس پیں آرسنل نے 2 گول بنا کر جیت اپنے نام کرلی۔

پہلے کوارٹر فائنل میں انگلش کلب آرسنل نے اٹالین حریف نیپولی کو دلچسپ مقابلہ کے بعد صفر دو گول سے شکست دی ۔

نیٹمیچ کے دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے ۔ جبکہ 14 ویں منٹ میں رامسے نے آرسنل کو برتری دلادی۔ 25 ویں منٹ پر نیپولی کے کولی بیلے نے ایک اوون گول سے آرسنل کی برتری ڈبل کر دی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں پرتگالی کلب بنفیکا نے ٹین ایجرسیکیرا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت جرمن کلب انٹریک فرینکفرٹ کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے مات دی ۔ سیکیرا نے یہ گول 54،43،21 منٹ میں کئے۔ چوتھا گول بنفیکا کی جانب سے رابن نے بنایا،فرینکفرٹ کی جانب سے گول چووچ اور مینڈس نے کئے۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں چیلسی نے الانسو کے واحد گول کی بدولت پراگ کو صفر ایک گول سے قابو کیا۔

نیٹ آخری کوارٹر فائنل میں ویلنسیا نے ویلا ریال کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے پچھاڑ دیا،ویلنسیا کی جانب سے گنسیلو نے دو اور واس نے ایک گول اسکور کیا،ویلا ریال کی جانب سے گول گزرولا نے بنایا۔

متعلقہ خبریں