اسلام آباد : شہید صحافی ارشد شریف کی بیٹی نے اپنے والد کو انصاف کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ کے ججز کے نام خط لکھ دیا۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میرے والد کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے، جس کے ذریعے میرے والد کے قاتلوں کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ والد مرحوم کو انصاف فراہمی کیلئے ہماری نظریں سپریم کورٹ کے اقدامات کی منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صحافی ارشد شریف کا قتل کیس؛ ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دبئی پولیس کو خط
ارشد شریف کی بیٹی خط کے مطابق امید ہے سپریم کورٹ بغیر کسی تاخیر انصاف کی فراہمی کیلئے ہماری درخواست پر غور کرے گی۔ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ مرحوم ارشد شریف کی والدہ نے بھی گزشتہ ماہ دو نومبر کو سپریم کورٹ کو بیٹے کے قتل کی تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا۔