جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اگر انتخابات نہیں ہوئے تو ان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوگا : شبلی فراز

اگر انتخابات نہیں

پشاور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کو حقیقی جمہوریت کی جانب لے جانا چاہتے ہیں، اگر انتخابات نہیں ہوئے تو ان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوگا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون سے خود کو مبرا سمجھتے ہیں، اس لئے ہر غیر آئینی قدم اٹھا رہے ہیں۔ ملکی معیشت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف دے گی۔ عوام کو اور قوم کو انصاف عدالتوں سے ملے گا۔ اس وقت جو ہم پر مسلط ہیں، وہ نہ آئین پر یقین رکھتے ہیں اور نہ قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا مقابلہ ان لوگوں کے ساتھ ہے، جو ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی پارٹی ملک کو حقیقی جمہوریت کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔ جہاں قانون کی بالادستی ہو اور لوگوں کو انصاف مل سکے۔ ہم انصاف کے حصول کے لئے عدالت آئے ہیں اور پشاور ہائی کورٹ انصاف دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بار بار انتخابات سے بحران پیدا ہو گا،عمران خان کا ایک مطالبہ مانیں تو دوسرا کر دے گا : سعد رفیق

شبلی فراز نے کہا کہ اے پی سی کے لئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا۔ دعوت نامہ آئے گا تو اس حوالے سے سوچیں گے۔ ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ فواد چودھری، شیخ رشید و دیگر لیڈران کو گرفتار کیا گیا۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک کے مجموعی حالات کے باعث فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے پاس جانا ہے۔ اگر انتخابات نہیں ہوئے تو ان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوگا۔ موجودہ حالات پاکستان کو بہت پیچھے لیکر جارہے ہیں۔ بطور سیاسی جماعت عوام کے پاس جانا ہے اور مینڈیٹ لیکر آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں 90 دن سے 5 گھنٹے بھی آگے نہیں جاسکتے۔ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ہمارا بنیادی نقطہ یہی ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ پورے پاکستان کی نظریں اس وقت عدلیہ پر ہیں۔

متعلقہ خبریں