جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مصنوعی اقدامات اور وزارتوں میں تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: سراج الحق

سراج الحق کا

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ مصنوعی اقدامات اور وزارتوں میں تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ غربت کے مارے لوگ راشن کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں، خواتین بزرگ چند کلو راشن کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے لیے اعلان کی گئی سبسڈی بھی مافیاز کی جیبوں میں جائے گی، مصنوعی اقدامات اور وزارتوں میں تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وبا کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں، اسپتالوں میں بنیادی سہولیات نہیں، حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں