جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی : مریم اورنگزیب

جب تک عمران صاحب

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے عوام کا پیٹ کاٹ رہے ہیں، جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‎پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب ہے کہ عمران صاحب چور ہیں۔ ‎پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا اور عمران صاحب وہ جو سبسڈی دینی تھی اُس تماشہ کا کیا ہوا؟

یہ بھی پڑھیں : کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 3.4 ارب ڈالر کا اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 8.6 فیصد ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور مہنگا ہو گا، اِس کے بعد پھر مہنگا ہوگا۔ عمران صاحب آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے عوام کا پیٹ کاٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ہر روز کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز آٹا، چینی، انڈے، تیل اور دالیں مہنگی کرتے ہیں، ہر روز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی۔ جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی ہوگی۔

متعلقہ خبریں