جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جب تک لاڈلے ہیں، آپ سیاہ یا سفید کریں، کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا : عظمیٰ بخاری

جب تک لاڈلے

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ چینی اور گندم اسکینڈلز کیا افلاطون کے دور میں آئے؟ جب تک آپ لوگوں لاڈلے ہیں، آپ سیاہ کریں یا سفید کریں اور کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں تحریک انصاف کو ”پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خادمہ جی آپ بھی انصاف لانڈری میں دھل کر پاک اور صاف ہو گئی ہیں، انصاف لانڈری میں شمولیت سے قبل آپ پر بھی کرپشن کے الزامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بدنام زمانہ ڈھگوں کی دال نہیں گلے گی، اب کوئی خیانت کی جرات نہیں کرسکتا : فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کے اعتراف جرم کے بعد فارن فنڈنگ میں بچ نہیں سکتے، ویسے باجی آپ جہاں بھی جاتی ہیں، پارٹی کی تباہی ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عثمان بزدار کے اڑھائی سالہ دور میں ایک بھی کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا تو چینی اور گندم اسکینڈلز کیا افلاطون کے دور میں آئے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رنگ روڈ ٹو اسکینڈل، جعلی شراب لائسنس اسکینڈل کے تمغے بھی عثمان بزدار کو ہی ملے ہیں۔ فردوسی باجی جب تک آپ لوگوں لاڈلے ہیں، آپ سیاہ کریں یا سفید کریں، کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ سب انصاف لانڈری کی کرامات ہیں، جو چینی،آٹا ،پیٹرول اور ادویات چوروں کو این آر او مل رہے ہیں۔ فردوس باجی جتنی دوڑ لگاسکتی ہیں لگا لیں بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔

متعلقہ خبریں