نیویارک: ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالتے ہی ایمبر ہرڈ کے بعد کے بعد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
جی جی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کسی ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹر چھوڑ نے کے اعلان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خود بھی ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا جی جی نے لکھا کہ میں نے آج اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا ہے۔
جی جی حدید نے مزید لکھا کہ ویسے تو میرا اکاؤنٹ کافی وقت سے غیر فعال ہے لیکن یہ فیصلہ خاص طور پر ٹوئٹر کے نئی لیڈرشپ ایلون مسک کی وجہ سے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا
Gigi Hadid announced she has quit Twitter following Elon Musk takeover:
“Especially with its new leadership, it’s becoming more and more of a cesspool of hate & bigotry, and it’s not a place I want to be a part of.” pic.twitter.com/NM3LdOd7pn
— Pop Base (@PopBase) November 6, 2022
امریکی ماڈل نے کہا کہ ٹوئٹر نفرت اور تعصب کا سب سے بڑا ذخیرہ بنتا جا رہا ہے، اب یہ ایسا پلیٹ فارم نہیں رہا جہاں میں رہ سکوں۔
انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر پر موجود اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں جن سے ایک دہائی سے پیار کا رشتہ استوار رہا لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہ کسی کے لیے محفوظ جگہ ہے اور نہ ہی کوئی ایسا سماجی پلیٹ فارم جس کا نقصان کم اور فائدہ زیادہ ہے۔