جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر بھی مہنگا ہوگیا

مہنگا ڈالر

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے 97 ہزار 50 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 7 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی کی کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے اضافے سے 160.72 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے برقرار ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کی قیمت 2.56 روپے بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں