جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کے وفاقی وزراء کے خلاف کارروائی کے مطالبے سے اسد قیصر مشکل میں

وفاقی وزراء کے خلاف

اسلام آباد : قوم اسمبلی کے بجٹ سیشن کا چوتھا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں آج بھی ہلڑ بازی کا امکان ہے، اپوزیشن چار سے زائد وفاقی وزراء کے خلاف اسپیکر کی جانب سے کارروائی کی منتظر ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس آج پھر ہنگامہ خیز ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے موجودہ صورتحال نے بڑی مشکل پیدا کردی۔ حالیہ کشیدہ صورتحال اسپیکر کے لیے آگے کنواں پیچھے کھائی کی مصداق بن گئی۔ حکومتی ارکان اپوزیشن کی سائیڈ پر نالاں ہیں جبکہ اپوزیشن وفاقی وزراء کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گالی کو پنجاب کی ثقافت قرار دینے والوں کو شرم آنی چاہیے : عثمان بزدار

حکومت اجلاس سے قبل بڑی مشاورت کرے گی۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں  ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بارے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف اپوزیشن کی متوقع تحریک عدم اعتماد پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ حکومت و اپوزیشن میں رسمی مذاکرات بھی نہ ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے تاحال مذاکرات کی پیش کش کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔

حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد قیصر پر پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے اعتراضات کا بھی امکان ہے، جبکہ اپوزیشن بھی اسپیکر قومی اسمبلی پر نالاں ہے۔ اپوزیشن چار سے زائد وفاقی وزراء کے خلاف اسپیکر کی جانب سے کارروائی کی منتظر ہے۔

متعلقہ خبریں